ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / میوات:ایک جوڑے کا قتل، نابالغ رشتہ داروں کوکیاجنسی طور پر ہراساں

میوات:ایک جوڑے کا قتل، نابالغ رشتہ داروں کوکیاجنسی طور پر ہراساں

Thu, 25 Aug 2016 19:35:22    S.O. News Service

چنڈی گڑھ ، 25؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہریانہ کے میوات ضلع کے ایک گاؤں میں آج علی الصبح نامعلوم افراد نے ایک خاندان کے گھر میں گھس کر ایک جوڑے کو قتل کر دیا اور دو نابالغ رشتہ داروں کومبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے کہا کہ حملہ آوروں نے دگیرہیڑی گاؤں میں کھیت کے نزدیک واقع مکان میں گھس کر پہلے دھاری دار ہتھیاروں سے جوڑے کو قتل کیا اور پھر خاندان کے 6 دیگر ارکان کو زخمی کر دیا جو اس وقت سو رہے تھے۔زخمیوں میں 18اور 19سال کی دو خواتین شامل ہیں جنہیں حملہ آوروں کی طرف سے جنسی ہراساں کیا گیا۔اس واقعہ کو انجام دینے کے بعد مجرموں نے زخمیوں کو رسی سے باندھ دیا اور جائے حادثہ سے فرار ہو گئے۔پڑوس میں رہنے والے لوگوں نے چیخ پکار سن کر پولیس کو مطلع کیا۔میوات کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کلدیپ سنگھ نے فون پر بتایا کہ اس واقعہ میں ایک جوڑے کو قتل کر دیا گیا۔دو خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔حملہ آوروں کو پکڑنے کی کوشش کی جارہی ہے،زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔


Share: